تازہ ترین

گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ رول نافذ نہیں، امجد ایڈوکیٹ

اسلام آباد(زاہد حلیم)اسلام آباد میں شہید بھٹو فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے حوالے سے ایک سیمنار منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت کیِں،

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پورا گلگت بلتستان متنازعہ خطہ نہیں ہے، ہنزہ ،نگر، دیامر اور یاسین الگ الگ ریاستیں تھیں،گلگت بلتستان کے حوالے سے مختلف رائے رکھی جاتی ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کا ایک دوسرے کے حوالے سے مختلف موقف ہے۔

امجد ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے ٹیکس لیتے وقت کشمیر کاذ کو نقصان کیوں نہیں پہنچتا ہے، گلگت بلتستان میں سبجیکٹ رول جب تک بحال نہیں کیا جاتا ہے مسلے کا حل ممکن نہیں، فیڈریشن کو مضبوط کرنے کیلئے گلگت بلتستان کو بنیادی حقوق دینا ہوگا جبکہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے جو سفارشات دی تھی اس پر عمل درآمد کیا جائے،

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*