تازہ ترین

سکردو گلگت روڈ 2 سال میں مکمل ہو جائے گا، آئی ایس پی آر

اسلام آباد(زاہد حلیم ) سکردو جگلوٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ 2 سال میں مکمل ہو جائے گا، سکردو روڈ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سکردو سے گلگت کا مسافت صرف 3 گھنٹے پر محیط ہوگا،

یہ بات پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے میڈیا کو جاری کی گئی مراسلے میں کہا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت سکردو روڈ کی توسیع اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے،اس منصوبے میں 164 کلو میٹر طویل سڑک شامل ہے سڑک کے ڈیزائن میں 5 سرنگیں شامل ہیں جن میں سے ایک آٹھ کلومیٹر طویل ہے جو 2 سال میں مکمل ہو جائے گا۔ جس کے بعد سکردو گلگت کا سفر صرف3 گھنٹے کا رہ جائے گا۔سٹرک کی توسیع کا کام ایف ڈبلیو او کو سونپا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کا کہنا تھا کہ اس وقت سکردو گلگت کاسفر 8 گھنٹے ہے، یہ سڑک گلگت اور سکردو کوآپس میں ملاتی ہے،یہ روڈ دریائے سندھ کےساتھ ساتھ جگلوٹ گلگت سے لیکر سکردو تک تعمیر ہو گا،منصوبہ مکمل ہونے پر سکردو گلگت کا سفر 8 گھنٹے سے کم ہوکر 3 گھنٹے تک ہو گا۔واضح رہے کہ ایف ڈبلیو او نے 1300کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم بھی تعمیرکی تھی۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*