تازہ ترین

ضلع کھرمنگ کے عوام 4G کی سہولت سے محروم، سروس بحال کرنے کا مطالبہ۔

کھرمنگ(نامہ نگار) ایس کام کی جانب سے پورے گلگت بلتستان میں تھری جی فور جی سروس کے مفت فراہمی کے آغاز کے باوجود ضلع کھرمنگ کے عوام کثیر تعداد میں سم خریدنے کے باوجودتھری جی فور جی کی سہولت سے محروم رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ضلع کھرمنگ میں ایس کام کے چار ٹاور لگی ہے ہے جو کہ مہدی آباد،منٹھوکھا،کمنگو اور حمزی گون میں واقع ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایس سی او کی جانب سے گلگت بلتستان میں ٹرائل کی بنیاد پر مفت انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی اعلان کے بعد ضلع کھرمنگ کے عوام نے کثیر تعداد میں دوبارہ سے سمیں خرید لی تھی لیکن ضلع کھرمنگ کے چار ٹاور میں فور جی انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں کیا گیا جس کے باعث عوام میں شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ایس کام کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کونسے کونسے علاقوں میں یہ سروس دستیاب ہونگے اس وجہ سے عوام نے انٹرنیٹ سمیں خرید لی لیکن ایک مرتبہ پھر عوام کو بیوقف بنایا ہے۔ ضلع کھرمنگ کے عوام نے ایس سی کے علی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح فوری طور پر مفت انٹرنیٹ سروس شروع کریں ورنہ ادارے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*