تازہ ترین

شگر کی بینظیر مسیحا بن گئی، ہر طرف دعائیں اور خوشیاں۔

شگر(عابدشگری)بینظیر نے ایک حوا کی بیٹی اور پورے گاؤں والوں کو دو دن کی اذیت سے نجات دلادی۔سیسکو سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی مڈوائف نے کئی گھنٹے پیدل سفر کرکے ارندو کی حاملہ خاتون کی زچگی کراکر تکلیف سے نجات دلادی اور خاتون نے بحفاظت بچہ جنم لیا۔تفصیلات کے مطابق ارندو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتوں جوکہ کہ حاملہ تھی۔ تاہم زچگی کا وقت آنے کے بچے کی پوزیشن غلط ہونے کی وجہ سے نارمل ڈلیوری نہ ہونے کی وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلاء ہوگئی جس پر ارندو ڈسپنسری میں تعینات عملے نے اطلاع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر صادق شاہ کو دی تھی۔ جس پر ان کی ہدایات کی روشنی میں سیسیکو میں تعینات لیڈی مڈوائف بنیظیر فوری طور پیدل ارندو روانہ ہوگئی اور متعلقہ خاتون کے پاس پہنچ کر علاج شروع کردیا اور رات ڈیڑھ بجے کے قریب خاتون نے بچہ جنم دی۔اب زچہ اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے گذشتہ ماہ اسی طرح کی ایک کیس میں ایک خاتون کو مقامی لوگوں نے کندھے پر اٹھاکر دو دن پیدل سفر کرکے سکردو پہنچایا تھا جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے قریبی گاؤں سیسکو کے ایم این سی ایچ سنٹر کو فعال کرتے ہوئے بینظیر کو بطور مڈوائف تعینات کیا تھا جبکہ وہاں کی ایل پی سی پر شگر چھورکاہ میں تعینات ایل ایچ وی کو سٹیشن واپس بھیجا تھا۔جس کے ثمرات اب باشہ کی خواتین کو ملنے لگی ہے۔ورنہ اس بار بھی مقامی لوگوں کو خاتوں کو کندھوں پر لاد کر شگر یا سکردو لانے کا پروگرام تھا۔ارندو عوام کی جانب سے انہین تکالیف سے نجات دلانے کی اس اقدام پر سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان،ڈائریکٹرہیلتھ بلتستان ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر کا شکریہ کیا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*