تازہ ترین

محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی سیکرٹیز کے ہاتھوں یرغمال،فنڈز عوامی فلاح و بہبود کے بجائے سیاسی منظور نظر افراد کی پیٹ بھرنے کے لئے استعمال۔

کھرمنگ (قاسم قاسمی)کھرمنگ محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی محکمے کے سیکٹریز کے ھاتھوں یرغمال ہے مذکورہ محکمہ کے کوئی بھی فنڈز عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال ہونے کے بجائے سیاسی منظور نظر افراد کے پیٹ بھرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی عوامی رائے لینے کے بجائے دفاتر میں موجود سیکٹریز اپنے من پسند افراد کے نام پروجیکیٹ رکھتے ہیں تاکہ فنڈز کو مل کر تقسیم کر کے کھا سکیں حالیہ اے ڈی پی میں کھرمنگ غندوس کے ایک کوہل کو عوامی اتفاق رائے سے رکھا تھا اور اس وقت کے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عدیل حیدر نے باقاعدہ عوامی رائے کو مد نظر رکھ کر منظوری کے لئے متعلقہ محکمہ کو لکھا تھا مگر عدیل حیدر صاحب کے پوسٹنگ کے بعد اس پروجیکٹ کو کاٹ کر محکمے میں موجود سیکٹریری محمد چو نے اپنے منظور نظر شخص کے نام کوئی اور پروجیکٹ رکھا ہے جو کہ ڈی سی عدیل حیدر کے حکم کو کھلا چلینج ھے ان اب چونکہ عدیل حیدر صاحب کھرمنگ میں ڈی سی تعینات کیا ہے لہذا غندوس کے عوام نے مطالبہ کیا ہیں کہ عدیل حیدر صاحب اپنے دئے ہوئے حکم کو مد نظر رکھ کر جس پروجیکٹ کو پہلے مارک کیا تھا اسی کو ہی فنڈز جاری کیا جائے یاد رہے ایسا صرف غندوس میں نہیں ہو رہا بلکہ پورے کھرمنگ میں اقربا پروری جاری ہے لہذا حکام بالا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*