معصوم اسماء کا قاتل درندہ گرفتار، قاتل کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف۔

0 0

مردان( ویب ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ ننھی اسمائکا قاتل اس کا 15 سالہ کزن محمد نبی تھا، جو اسی گلی میں رہتا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا۔ دکان پر بچی کو اکیلا دیکھ کر وہ اسے گنے کے کھیتوں میں لے گیا اور اپنا مکروہ کام انجام دیا۔فصیلات کے مطابق بدھ کے روز آر پی او مردان اور آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ننھی اسماء کے قتل کا کیس 25 دن بعد حل کرلیا ہے، بچی کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا پندرہ سالہ کزن محمد نبی ہے، جو اسی گلی میں رہتا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موجود تھا۔پولیس افسران کے مطابق گزشتہ رات ملزم نے پولیس کے سامنے آپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے کیوں قتل کیا اور کیسے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 15 سال ہے، ملزم بچی کو گنے کے کھیت میں لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website