تازہ ترین

سوشل میڈیا پر مسلسل احتجاج رنگ لے آئے SCO نے گلگت بلتستان میں 3G/4G سروس کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسپیشل کمونیکشن آرگنائزیشن SCO کی جانب سے گلگت بلتستان میں فور جی انٹرنیٹ شروع کرنے کے بعد اچانک بغیر کسی نوٹس کے بند کرنے پر سول سوسائٹی بلتستان نے سم جلاو مہم کی کال دی تھی۔ اس سلسلے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مسلسل اگہی مہم چلایا جارہا ہے۔ عوامی احتجاج کے پیش نظر ادارے میں ایک مرتبہ پھر فور جی نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری میجر(ر)امین سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ایس سی اومیجرجنرل عامرباجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاق سے باقاعدہ منظوری ملنے تک گلگت بلتستان میں تھری اورفورجی سروس کوعارضی بنیادوں پر چلایاجائے گا۔اُنہوں نے کہا ہے کہ تھری اورفورجی سروس کی فراہمی کے لئے ایس سی او مکمل تیار ہے صرف حکومت کی منظوری کاانتظار کررہے ہیں کیونکہ ہم نے فائل وزارت امورکشمیر کوارسال کردی ہے وہاں سے منظوری نہیں مل رہی ہم کیاکریں۔ میجر(ر)محمدامین نے ڈی جی ایس سی او سے کہا کہ فورجی سروس شروع نہ ہونے سے عوام سخت پریشان ہیں ۔امیرافرادآزادکشمیر سے تین سے چارہزارمیں سیمیں خریدرہے ہیں کشمیرافیئرزسے فائل کی منظوری کی ذمہ داری میں لیتاہوں۔کچھ دنوں میں فائل کی منظوری لوں گا آپ عوام کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے عارضی بنیادوں پر فورجی شروع کریں ڈی جی ایس سی اونے تعاون پرشکریہ اداکرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کویقین دلایا ہے کہ ایک دودن میں عارضی بنیادوں پر سروس شروع کی جائے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*