تازہ ترین

قوم پرست جماعت کے اہم رہنما کا حفیظ الرحمن حکومت کو زبردست خراج تحسین۔

استور (پ،ر) شونٹر ٹنل کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں معاشی ،سماجی اور سیاحتی سطح پر انقلاب آے گا اور عوام کو لمبے سفر کی ازیت اور کوفت سے نجات ملے گی صوبائی اور وفاقی حکومت کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور اس عظیم کارنامہ کو یاد رکھا جاے گا۔ان خیالات کا اظہار قراقرم نیشنل مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری تعارف عباس ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا انھوں نے مزید کہا کہ روڈکی خستہ حالی کی وجہ سے عوام الناس بے پناہ مساییل کا تھے اب حکومت اس تاریخی اقدام کو اعلان کی حد تک نہ رکھے بلکہ عملی جامہ پہنانے کیلے عملی اقدامات کرے شونٹر براستہ کشمیر اسلام آباد روڈکے بننے سے استور کی پورانی تاریخی حیثیت بحال ہو گی اور ایک بار پھر استور سے پسماندگی کا خاتمہ اسی طرح حکومت خطے کی بہتر ترقی کیلے تاریخی راستوں کو بھی بحال کرے تاکہ تجارت اور دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے استور سے سری نگر روڈاور سکردو سے کارگل روڈکو بھی کھولا جاے تاکہ عوام آپس میں اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں اور قراقرم نیشنل مومنٹ کے شروع دن سے مطالبہ رہا ہے کی تاریخی راستوں کو کھولا جاے اور منقسم خاندانوں کو ملنے کا بھی موقع فراہم کیا جاے اور ان راستوں کی بحالی کیلئے قراقرم نیشنل مومنٹ نے ایک لانگ مارچ پیدل رکھا تھآ براستہ شونٹر ٹاپ 2008 میں جسمیں کشمیر کے اور کے این ایم کے مرکزی قایدین نے بھی حصہ لیا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*