تازہ ترین

فضاؤں کو مسخّر کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتون پائلٹ

اسلام آباد( زاہد حلیم) اگر حوصلہ ،ہمت اور عزم بلند ہو تو کامیابی اس شخص کی قدم چومتی ہے ۔ سکردو سے تعلق رکھنے والی باہمت لڑکی ایمن عامر نے گلگت بلتستان کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے اعزاز اپنے نام کر لی۔

فلائنگ آفیسرایمن نے روالپنڈی فلائنگ کلب سے باقاعدہ تربیت حاصل کرکے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کر لی ہے اور اب وہ باقاعدہ جہاز اڑانے کے قابل ہو گئی ہے ۔ خاتون پائلٹ ایمن کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی فضاؤں کو تسخیر کرنے کی شدید لگن تھی جس کی بناء پر وہ پاک فضائیہ میں بطور پائلٹ شمولیت ہونا چاہتی تھی تاہم اس سال انٹری ٹیسٹ صرف مرد وں کیلئے متعارف کرائے گئے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور وہ جون 2015میں اسلام آباد آ گئیں جہاں انہوں نے روالپنڈی فلائنگ کلب میں داخلہ لے لیااور باقاعدہ ٹریننگ حاصل کر کے اب وہ ایک مکمل کمرشل پائلٹ بن گئی ہے ۔

ایمن کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے چاہئیں اور اونچے مقاصد سامنے رکھنے چاہئیں کیونکہ بڑا سوچے بغیر بڑے کام کرنا ممکن نہیں ۔
بائیس سالہ کمرشل پائلٹ ایمن کے مطابق اگر کسی خاتون کو اپنے آپ کو منوانے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل ہے تو وہ خود اس کی اپنی ذات ہے،کسی کو کوئی اپنے خوابوں کی تکمیل سے نہیں روک سکتا۔ہر وہ خاتون جو اپنی قدر جانتی ہے، معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔دنیا جلدہی عورت کی قدر وقیمت جان لے گی اور بالخصوص پاکستان میں یہ بہت جلد ہوگا۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*