تازہ ترین

انجمن تاجران سکردو اور ضلعی انتظامیہ کابڑا اقدام سامنے آگیا ۔

اسلام آباد( زاہد حلیم) جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ کام انجمن تاجران سکردو نے انجام دیا ۔ انجمن تاجران سکردو بلتستان نے اشیاء خوردنوش کی ایک مکمل فہرست جاری کی ہے جو حفضان صحت کے اصول اور میعار پر بلکل نہیں اترتی اور جس کے استعمال سے لوگوں کو مہلک امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ ہے ۔

انجمن تاجران سکردو کی طرفسے تمام تاجروں اور دکانداروں کوجاری کی گئی نوٹس میں تنبیہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 10فروری سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طر ف سے مضر صحت قرار دئیے جانے والی اشیا ء خوردنوش،کوکنگ آئل، بناسپتی، ٹیٹرا پیک دودھ اور منرل واٹر کو سکردو شہر میں نہ لائے اور اگر کسی کے پاس سٹاک ہونے کی صورت میں متعلقہ کمپنی کو واپس کر دے بصورت دیگر اگر کسی دوکان یا تاجر کے ہاں پایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

انجمن تاجران نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ درہالا مضر صحت اشیا ء خریدنے سے گریز کریں اور کسی کی بھی طرفسے ان کو فروخت کرنے کی کوشش کی صورت میں انجمن تاجران دفتر میں شکایت درج کریں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*