تازہ ترین

ضلع کھرمنگ غاسنگ تا ہلال آباد کو یونین کونسل کا درجہ دیا جائے۔ علاقے کے ساتھ مسلسل انصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

کھرمنگ( پریس ریلیز) آج مورخہ 4 فروری 2018 کو غاسنگ، آخونپہ، منٹھوکھا، منٹھونالہ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کا ایجنڈا سال 2018 کے ترقیاتی سکیموں جوکہ محکمہ ایل جی اینڈ آرڈی میں رکھے گئے سکیمز پر بحث کرنا تھا یونین کونسل مہدی آباد کی ترقیاتی سکیموں کی تقسیم میں نا انصافی کی انتہا ہوگئی ہے جس پریوتھ ایکشن کمیٹی غاسنگ، آخونپہ، منٹھوکھا، منٹھونالہ نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا علاقے کے نوجوانان نے اپنے علاقے پر ہونے والے اس ناانصافی کے ازالے کے لئے کی جانے والے اقدامات پرغور کیا گیا جو کہ درج ذیل ہیں:
۱۔سال 2018 کی یو نین کونسل اے ڈی پی میں 3:4 کے حساب سے فنڈ کی تقسیم کی جائے تاکہ ہمارے علاقے پر ہونے والی نا انصافی کا ازالہ ہوسکے۔ کیونکہ یونین کونسل کی آبادی بھی اسی تناسب سے تقسیم ہے
۲۔موجودہ اے ڈی پی کو منسوخ کر کے پبلک اسمبلی میں رکھے گئے پروجیکٹس کو شامل کیا جائے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔
۳۔ ADP-2017-18 محکمہ ایل جی آر ڈی میں موج ادب ، پریس کلب مہدی آباد اور دیگر اپنے من پسند لوگوں اور جگہوں پر رکھے گئے مخصوص فنڈ کو عوامی فلاح و بہبود کے لئے مختص کیا جائے۔
۴۔ڈسٹرکٹ فنڈ کوپورے ڈسٹرکٹ کے عوام کے مستفید ہونے والے سکیموں میں دیا جائے بجائے یہ کہ صرف ایک گاوں کے لئے رکھیں۔
۵۔محکمہ PHE کھرمنگ کے تحت واٹر سپلائی سکیم میں غاسنگ، آخونپہ، منٹھوکھا، منٹھونالہ کے لئے رکھے گئے فنڈ کو کاٹ کر مہدی آباد واٹر سپلائی کے لیے رکھا گیا ہے جوکہ ان مواضعات کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
۶۔مندرجہ بالا استحصال کے حامل نکات کے سد باب کے لئے مواضعات غاسنگ، آخونپہ، منٹھوکھا، منٹھونالہ تا ہلال آباد کو ایک ہی یونین کا درجہ دیا جائے۔
۷۔ضلع ہیڈ کوارٹر کا کھرمنگ گوہری میدان میں بنایا جائے اور متاثرین کے تحفظات کو دور کر کے ان کو معاوضہ دیا جائے۔
۹۔کھرمنگ روڈ پورشن II (نقپو خچو اور کرفو خچو) مہدی آباد سے ہلال آباد تک تحت معاہدہ کام نہیں ہو رہا ہے۔ جسے پی سی ون کے مطابق کام کو یقینی بنایا جائے۔
۱۰۔شرکاء کھرمنگ یونین آف جرنلسٹ کی مکمل تائید کرتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔

حکام بالا سے ہمارا مطالبہ ہے کہ درج بالا تحفظات کو دور کر کے فوری کاروائی عمل میں لائے جائے۔
شرکاء اجلاس:
۱۔محمد حسین آزاد ۲۔اشرف اخوندی ۳۔ابراہیم اخوندی ۴۔فدا حسین ۵۔محمد حسین ۶۔محمد حسن ۷۔حاجی احمد حسین

۸۔سجاد حسین ۹۔حاجی محمد حسن ۱۰۔حاجی محمد علی ۱۱۔زاکر حسین میر ۱۲۔غلام عباس ۱۳۔غلام محمد ۱۴۔مہدی گائل

۱۵۔حاجی ابراہیم ۱۶۔حاجی غلام محمد ۱۷۔حسن علی ۱۸۔حاجی غلام حیدر ۱۹۔حاجی احمد علی ۲۰۔سخاوت اخوندی ۲۱۔الیاس علی
کاپی برائے:
۱۔ جناب وزیر اعلی صاحب گلگت بلتستان گلگت ۲۔ جناب گورنر صاحب گلگت بلتستان گلگت
۳۔ جناب سپیکرصاحب گلگت بلتستان گلگت ۴۔ جناب وزیرترقیات و منصوبہ بندی صاحب گلگت بلتستان گلگت
۵۔ جناب چیف سیکریٹری صاحب گلگت بلتستان گلگت ۶۔ جناب سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان گلگت
۷۔ جناب سیکریٹری لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان گلگت ۸۔ جناب کمشنر صاحب بلتستان ڈویژن سکردو
۹۔ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کھرمنگ ۱۰۔ جناب ڈائیریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی بلتستان سکردو
۱۱۔ پریس کلب کھرمنگ
منجانب : یوتھ ایکشن کمیٹی

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*