تازہ ترین

کشمیر میں ظلم ذیادتی،کینیڈین وزیراعظم نےبھارت کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔

ٹورنٹو (آئی این پی) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹرووڈو اپنے آئندہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکومت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں‘ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کے باعث کئی سو افراد بینائی سے محروم اور ہزاروں افراد معذور ہوچکے ہیں۔ طارق عظیم خان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل (کینیڈا) کے سیکرٹری جنرل ایلکس نییوکو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی‘ سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کے متعلق پوسٹ کارڈ مہم کا آغاز کیا ہے۔ جمعہ کو کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیڈا کے سیکرٹری جنرل ایلکس نییو سے ملاقات کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھارت کے ساتھ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا معاملہ اٹھائیں۔ طارق عظیم خان نے کہا کہ عالمی براری بھارتی افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوائے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں سویلینز اور خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی قابض افواج کے بے دریغ پیلٹ گنز کے استعمال کے باعث کئی سو کشمیری آنکھوں کی بینائی سے محروم اور ہزاروں افراد معذور ہوچکے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین انسانی حقوق ککی خلا ورزی کررہا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا انسانی حقوق کا علمبردار اور چیمپئن تصور کیا جاتا ہے اس لئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو اپنے آئندہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ بدقسمتی سے بھارت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے درخواست کرے گی کہ وہ اپنے آئندہ دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکومت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں۔ انہوں نے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت نے بھارتی افواج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال کے متعلق پوسٹ کارڈ مہم کا آغاز کیا ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*