تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں غیر معیاری غذائی اشیاء کی بھر مار، مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔

کھرمنگ( محمد حسین) ضلع کھرمنگ جہاں انتطامی حوالے سے مسائلستان بنا ہوا ہے وہیں سرکاری سطح پر نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں جعلی مشروبات اور غیر معیاری غذائی اشیاء کی فروخت پر کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں۔ ضلع بھر میں روزہ مرہ میں استعمال ہونے والے کوکینگ گھی،مصالحہ جات،بسکٹس،بچوں کے کھانے کی اشیاء،چائے پاوڈر دودھ شامل ہیں، بلا خوف خطرکے دوکانوں پر فروخت کیا جارہا ہےلیکن انتظامیہ اس حوالے سے بلکل ہی لاعلم نظر آرہا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیں اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کھرمنگ میں عوامی مفاد اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دوکانوں میں فروخت ہونے والےغیر معیاری گمنام کمپینوں کے مشروبات اور جعلی کمپنیوں کے نام پر بکنے والے تیل، چائے ،گھی صابن ،شیپو ، بسکٹ ، دودھ پاوڈراور دیگر اشیاء کی فروخت پرمکمل پرپابندی لگا کر فروخت کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر یں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*