تازہ ترین

بڑے گروپ کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان کیلئے بند ڈبے میں تخفہ، سوشلستان پر ہنگامہ۔

گلگت (ڈسٹرک رپورٹر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کیلئے پاکستان کے بزنس ٹائکون ہاشو گروپ کی جانب سے بند ڈبے میں دی جانے والے تخفے کو اُنکی افیشل فیس بُک سے پوسٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس بند ڈبے کو پر سوالات اُٹھا لئے۔ گلگت بلتستان کے کئی ہم سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عوامی لیڈر کا بند ڈبے میں تخفہ لینا بہت خطرناک ہے کیونکہ کسی نجی کمپنی کی طرف سے ایسے بند لفافے یا کاٹن میں تحائف کسی وزیر اعلی یا کسی عوامی عہدے کے حامل شخص کو نہیں دیے جاتے۔ بلکہ کسی عوامی عہدے پر فائز لوگوں کو ملنے والے تحفے بھی عوامی ہوتے ہیں ان کا ریکارڈ ہوتا ہے ۔ لیکن وزیر اعلی نے بند ڈبے میں بڑا تخفہ وصول کرکے اپنے کردار کو مشکوک بنا دیا اور ہاشو گروپ کے حوالے سے پہلے بھی کئی بار مقامی میڈیا پر گلگت بلتستان میں ہوٹل بنانے کیلئے مفت زمین حاصل کرنے کیلئے کوششوں پر سوالات اُٹھ چُکی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس ضمن میں وزیر اعلی سے بند ڈبے میں تخفہ وصول کرنے کے حوالے سے عوام کو اگاہ کرنے اس  بند گفٹ یا نذرانہ کی وصولی کے پیچھے کس قسم کے عوامل کار فرما ہیں عوام کو بتایا جائے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*