تازہ ترین

کراچی غریبوں کا شہر جبکہ لاہور۔۔؟،سٹیٹ بنک نے رپورٹ جاری کردی۔

لاہور(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے مہنگے اور سستے ترین شہر کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اشیائے صرف سمیت دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں کے حوالے سے ملک کے تجارتی و کاروباری حب کراچی کو سب سے سستے شہر کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017کے دوران کراچی میں اوسط مہنگائی میں 3.1فیصد اضافہ ہوا دیگر بڑے شہروں کا اوسط 4.6فیصد رہا ہے۔ دسمبر 2017کے دوران لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور کے مقابلے میں کراچی میں مہنگائی کی شرح کم رہی۔ اسی دورانیے میں لاہور مہنگائی کے لحاظ سے دیگر بڑے شہروں پر بازی لے گیا۔ لاہور میں مہنگائی کی شرح 6.6فیصد، اسلام آباد میں 5.6فیصد، پشاور میں 4.4فیصد، کوئٹہ میں 4.6فیصد رہی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*