تازہ ترین

گلگت بلتستان کی قانونی اور آئینی حیثیت کیا ہے؟ وفاق پاکستان نے فیصلہ سُنا دیا۔

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں تعلیمی تحقیق کرنے والے طالب علموں کے لئے دستیاب تمام بین الاقوامی مستند نقشہ جات میں گلگت بلتستان کو پاکستان کے بجائے بھارت کا حصہ ظاہر کرنے کے معاملہ پر توجہ دلائو نوٹس پر وزارت خارجہ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر’ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے علاوہ کسی کو ان علاقوں کے جعرافیہ تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اُنہوں نے توجہ دلاو نوٹس کے جواب میں مزید کہا کہ  گلگت بلتستان’ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقے ہیں اب تک ان علاقوں کا درجہ تبدیل نہیں ہوا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*