تازہ ترین

چھوٹے کاروبار کے لیے واٹس ایپ نے علیحدہ ایپ لانچ کردی

سان فرانسسكو(نیوزڈیسک) واٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے مختص ایک ایپ لانچ کردی ہے جس کے ذریعے مختصر پیمانے پر بزنس کرنے والے خواتین و حضرات اپنے صارفین سے رابطے میں رہیں گے۔

واٹس ایپ نے فی الحال اسے اینڈروئڈ اسمارٹ فون کے لیے ریلیز کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ بزنس ایپ میں کاروبار اور تجارت سے متعلق خاص پروفائل اور ان کی تفصیلات دی جاسکتی ہیں ۔ ان میں کاروبار کا تعارف، ای میل ایڈریس، پتہ اور ویب سائٹ ایڈریس بھی شامل کیا جاسکے گا۔

ایپ میں اسمارٹ میسجنگ ٹولز بھی موجود ہیں جن میں فوری جواب، عدم موجودگی کے پیغامات، اور پیغامات بھیجنے ، پڑھنے اور وصول کرنے کا ایک چارٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی فون پر واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں ہی چلائے جاسکیں گے تاہم رجسٹریشن کےلیے مختلف نمبر درکار ہوں گے۔ واٹس ایپ بزنس ایپ اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی کھل جاتی ہے۔

ایپ میں بزنس اکاؤنٹ کو بہت واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ بزنس اکاؤنٹ اور واٹس ایپ اکاؤنٹ میچ ہونے کی صورت میں ان کے پروفائل پر ایک بیج کا اضافہ ہوجائے گا۔ یہ واٹس ایپ سبز ویری فکیشن بیج کی طرح ہوگا۔

تاہم واٹس ایپ نے اب تک آئی او ایس کے لیے اس کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ فی الحال یہ واٹس ایپ بزنس کی سہولت انڈونیشیا، میکسکو، برطانیہ اور امریکہ کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*