تازہ ترین

گورنر گلگت بلتستان نے پولیس کے ساتھ اپنے ہی گھر پر دھاوا بول دیا

اسلام آباد(زاہد حلیم) گورنر گلگت بلتستان کا اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں گھر دھوکہ دہی سے فروخت کرنے کا معاملہ،گورنر میر غضنفر گھر کا قبضہ لینے ایف سیکس پہنچ گئے۔ گورنر نے اسلام آباد پولیس اور گلگت بلتستان پولیس کے بھاری نفری اپنے ساتھ لے کر آئے تاہم اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے پرنس سلیم نے اپنے وکلاء کو بھی بلوا لیا تھا، گورنر گلگت بلتستان نے جی بی پولیس کے ساتھ اپنے گھر کا قبضہ چھڑوانے کی کوشش کی لیکن گورنر کے بیٹے اور ممبر قانون سازاسمبلی میر سلیم گھر کا قبضہ دینے پر رضا مند نہیں ہوا۔
اس موقع پر میر سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ گھر میں پہلے سے میں رہائش پذیر ہوں اور یہ گھر تمام فیملی کا ہے،میرے والد کو ورغلا کر یہ سب کروایا جارہا ہے اور گلگت بلتستان کی پولیس نے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے،
گورنر کے ساتھ آئے جی بی پولیس کا گھر میں توڑ پھوڑ کی جبکہ بغیر اجازت کے پولیس کا اس طرح دھاوا بولنا غیر قانونی طریقہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ کوہ سہار کے ایس ایچ او کہتا ہے کہ وہ گورنر کے پروٹوکول کیلئے ہے، پولیس مجھے گھر کے اندر دیکھ ہوکر مجھ پر بندوق تان رہے تھے، گھر کے قبضے کے معاملے پر کورٹ میں کیس ہے اور یہ سب کورٹ کے سٹیے آرڈر کی کھلی خلاف ورزی ہے،
کوریج کیلئے آنے والے میڈیا کو بھی گورنر کے گارڈز نے روک دی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*