تازہ ترین

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر نے اپنے بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

اسلام آباد (زاہد حلیم) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی کی ایف 6میں کروڑوں روپے مالیت کی کوٹھی اس کے اپنے بیٹوں نے جعلی کاغذات پر فروخت کرنے کی کوشش کی، کوہسار پولیس نے باپ کی درخواست پر دوبیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا، کوہسار پولیس کے مطابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی نے بتایا کہ مدعی بطور گورنر اپنا فرائض سرانجام دے رہا ہے، سائل مکان نمبر 82مارگلہ روڈ سیکٹر ایف سکس ٹو کا 1190سے واحد مالک ہے، دسمبر 2016میں میرے بیٹے سلیم خان اور شہریار آئے اور مجھے گالم گلوچ د ھمکیا ں دیں جس پر میں نے تنگ آ کر مکان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹوں نے جعلی دستخط سے فرضی اور من گھڑت گفٹ ڈیڈ 2005میں تیار کی تاکہ میرا کروڑوں روپے کا مکان فراڈ دھوکہ دہی سے ہتھیا سکیں میں نے اپنا مکان کسی بیٹے کو گفٹ نہیں کیا، مذکورہ گھر کا قبضہ میرے پاس ہے جبکہ میرے بیٹے جعلی اور فرضی دستاویزات پر میرا مکان ہتھیانہ چاہتے ہیں، پولیس نے گورنر کے درخواست پر انکے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*