تازہ ترین

لاہور میں اوباش لڑکوں کی تشدد سے زخمی گلگت بلتستان کا نوجوان طالب علم زخموں کی تاب لاتے ہوئے جاں بحق۔

لاہور(پ،ر) بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم دلاور عباس کو گزشتہ دنوں لاہور میں اپنی رہائش گا کے قریب  20کے قریب اوباش لڑکوں نے، جنکے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ کرکٹ کلب چلاتے ہیں اور ان تمام افراد نے ڈونگی گرونڈ تلہ میں فٹ میچ کھیلتے نوجوان دلاور عباس پر اچانک حملہ کرکے اُسے نیم مردوہ کردیا تھا اُنہیں انتہائی تشوشناک حالت میں جنرل ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ اوباش لڑکوں کے خلاف مالک مکان اور دوستوں کی مدعیت پر تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کرلیا لیکن مقامی ایم این اے کی مداخلت سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔ اس حوالے حکومت گلگت بلتستان نے ابھی تک حکومت پنچاب سے ملزموں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ نہیں کیا ہے اس صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کے حکمران بھی تخت لاہور کے آگے کچھ حیثیت نہیں رکھتے۔ لاہور میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طالب علموں نے اس حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اس معاملے کو وفاق کی سطح پر اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان کے عوام میں اس حوالے سے شدید غم اور غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ملزمان کو سزا دینے کیلئے ٹھوس اقدام نہ اُٹھانے کی صورت میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*