تازہ ترین

ایٹمی صلاحیت کن سے نمٹنے کیلئے ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اعلان کردیا۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کی جوہری طاقت کے مخالف بیان پر پاک فوج نے انتہائی دبنگ اور واضح پیغام پہنچادیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیرذمے دارانہ اور افسوسناک ہے ،بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے ، بھارت ہمارے عزم کو آزمانےکا خود نتیجہ دیکھے گا،بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسا کم سے کم دفاعی صلاحیت ہے ، ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ آرمی چیف ایک ذمے دارانہ تقرری ہوتی ہے، آرمی چیف فور اسٹار عہدے کا افسر ہوتا ہے، اس قسم کے غیر ذمے دار بیانات اہم عہدے والوں کو زیب نہیں دیتے،پاکستان کی جوہری صلاحیت مشرق کی طرف سے آنیوالے خطرات کیلئے ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے، ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے ۔بھارت روایتی جنگ کے ذر یعے ہم پربھاری ہوسکتاتو اب تک ہوجاتا، جوہری ہتھیارکوچوائس نہیں،کم سے کم دفاعی صلاحیت کاہتھیارسمجھتے ہیں، بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قابل بھروسا کم سے کم دفاعی صلاحیت ہے ، ایٹمی صلاحیت خاص طور پر بھارت سے نمٹنے کیلئے ہے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*