تازہ ترین

ضلع کھرمنگ میں سردیوں میں اضافے کا ساتھ بیماریاں بھی بڑھ گئی۔ ٹیکسی والوں کی عید۔

کھرمنگ(محمد حسین) ضلع کھرمنگ میں سردیوں میں شدت آتے ہی مختلف قسم کی بیماریوں میں اضافہ ہوگئی ہے۔ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے مریضوں کو طولتی یا مہدی آباد لے جانا پڑتا ہے جہاں نہ ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں نہ دوائی۔ ضلع بھر میں طبعی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے اور ٹیکسی کیلئے سرکاری نرخ نامہ مختص نہ ہونے کی وجہ سے لوکل سطح پر چلانے والے پرائیوٹ ٹیکسی والے نے عوام کو لوٹنا شروع کیا ہوا ہے لیکن ضلعی انتطامیہ اس حوالے سے بے خبر نظر آتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں کھرمنگ کے تمام یونین کونسل میں تجربہ کار جنرل فیزیش ڈاکٹر کی تعیناتی اور دوائیوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں اس وقت عوام کو معمولی بخار کیلئے بھی کم سے کم 2000روپیہ خرچ کرکے طولتی یا مہدی آباد جانا پڑتا ہے ،سول ہسپتال مہدی آباد میں ایمرجنسی سروس کا نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ دن کے اوقات بھی ہنگامی حالات میں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے۔ عوام نے ڈسی سی کھرمنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال مہدی آباد کو 24گھنٹہ فنکشن رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں اور کھرمنگ میں ٹیکسی سروس کیلئے سرکاری نرخ نامہ جاری کرکے باپندی کو یقینی بنائیں۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*