تازہ ترین

مراعات سرکار کے اچھے جبکہ کارکردگی نجی اسکولوں کے۔

شگر(نامہ نگار)مراعات سرکار کے اچھے جبکہ کارکردگی بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کی اچھی ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات میں گورنمنٹ پرائمری سکول مموچنمو پر گرلز پرائمری بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول بازی لے گیا تمام تر مراعات کے باوجود گورئمنٹ سکول کے نتائج نے والدین کے ہوش اڑا دئیے تفصیلات کے مطابق بلتستان ایلیمنٹری بورڈ کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی کارکردگی کھل کر سامنے آنا شروع ہوگیا ہے اور تمام مراعات اور بھاری بھرکم تنخواہیں لینے والوں کے مقابلے میں کئی کئی ماہ تک تنخواہوں سے محروم رہنے والے اساتذہ کی کارکردگی نے والدین کے حوصلے بلند کردئے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں کے تباہ کن نتائج نے والدین کو چکرا دیا ہے نتائج کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول مموچنمو کے سات میں سے ایک طالب علم پاس ہوا ہے وہ بھی ای گریڈ میں جبکہ اسی کے مدمقابل بیسک کمیونٹی گرلز پرائمری سکول کے ساتھ کے ساتھ طالبات نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے بتایا جاتا ہے بیسک ایجوکیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کے اساتذہ کو بروقت تنخواہ بھی نہیں ملتی اس کے باوجود کئی ماہ بعد ملنے والی قلیل تنخواہ کے باوجود یہ اساتذہ محنت سے بچوں پر پڑھاتے ہیں اور بہترین نتائج دیتے ہیں اس کے باوجود حکومت کے پاس سزا و جزا کا سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی حق تلفی ہورہی ہے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*