تازہ ترین

بلتستان ایلمنٹری بورڈ میں مڈل کلاس کی نتائج میں ماڈل ہائی سکول شگر کا بہترین رزلٹ۔

شگر(نامہ نگار)بلتستان ایلمنٹری بورڈ میں مڈل کلاس کی نتائج میں ماڈل ہائی سکول شگر کا رزلٹ کا تناسب94فیصد رہا۔ ہائی سکول شگر سے اٹھویں کلاس میں کل 46طلباء شریک ہوئے جس میں سے 43طلباء نے اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل میٹرک کے امتحانات میں رزلٹ 72فیصد رہا تھا۔چیئرمین ایس ایم سی سابق سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد حسن خان،سابق چیئرمین اسی ایم سی حاجی وزیر فداعلی،ممبر ایس ایم سی وزیر اعجاز علی اور حاجی مہدی نے سکول کی بہتر کارکردگی اور شاندار رزلٹ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر سیدمحمد عراقی اور سکول کی اساتذہ خصوصی مبارکباد دی ہے۔ جس کا کریڈٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر سید محمد عراقی اور اساتذہ کو جاتا ہے جن کی انتھک محنت کی وجہ سے سکول کا رزلٹ شاندار رہا۔ جس کا تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کی کارکردگی روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے۔جس کا واضح مثال گذشتہ دوسالوں سے سکول کی سالانہ نتائج میں بہتری آرہے ہیں اس سے پہلے سکول کی کارکردگی خراب اور دن بدن بدتری اور تنزلی کی جانب گامزن تھا۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ سکول کی حالیہ کارکردگی کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرتے ہوئے کامیابی کا یہ سفر آگے جاری و ساری رکھیں۔اور سکول کو بلتستان کے تعلیمی اداروں میں ا ولین درسگاہ کے شمار میں لائیں گے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*