تازہ ترین

چلاس میں ناجائز کرایہ وصول کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون، بھاری جرمانے عائد کر دئے گئے۔

چلاس(قادر حسین سے )چلاس میں ناجائز کرایہ وصول کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کا سخت کریک ڈاون ،درجنوں گاڑیوں کو ناجائز کرایے وصول کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دئے گئے ۔ٹریفک انچارج جاوید اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چلاس کے مختلف مقامات پر ٹیکسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے ٹیکسی ڈرئیورں کو گاڑیوں سمیت تھانہ میں بند کر دیا اور بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے آئندہ تمام نالہ اور چلاس شہر میں چلنے والی ٹیکسی گاڑیوں کو سرکاری کرایہ نامہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائیگا ۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*