تازہ ترین

پولیس کاچلاس شہر میں ناکہ بندی ،غیر قانونی اسلحہ سمیت کئی افراد کو گرفتار۔

چلا س (قادر حسین) دیامر پولیس کا چلاس شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے بعد جزل ہولڈ اپ اپریشن کے دوران ممنوعہ اسلحہ سمیت ۳ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق چلاس شہر میں ناکہ بندی کے دوران پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمیت ۳افراد کو گرفتار کرکے 13AOکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ،گرفتار افراد میں زوہیب ولد لطیف،محمد ریاض ،دمساز شامل ہیں ۔ایس ایس پی رائے اجمل کی ہدایت پر پولیس نے ناکہ بندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور داخلی اور خارجی راستوں پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*