تازہ ترین

کینسر ہسپتال گلگت کو وقت سے پہلے تیار کرکے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان۔

شگر(عابدشگری)کینسر ہسپتال گلگت کو وقت سے پہلے تیار کرکے ریکارڈ قائم کرلیں گے۔آج سنز نے معرفی ہسپتال سکردو کو بھی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیا ہے۔ سی ای اوآج سنز انجینئر عدیل شگری نے کہا ہے ۔گلگت میں کینسر ہسپتال کا قائم کرنا حکومت کی اچھی ا قدام ہے۔اٹامک انرجی کمیشن ملک بھر میں اس طرز کے ہسپتال قائم کرنے کیلئے ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلاء افراد کو بروقت علاج کی سہولت میسر ہوسکے۔ گلگت بلتستان میں صحت اور ہسپتال کے حوالے سے یہ پہلا پرجیکٹ ہے جسے 2045ارب روپے کی لاگت کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔جوکہ اچھی مثال ہے۔کہ ترقیاتی شعبہ جات میں اب صحت کے پروجیکٹ کیلئے اتنی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ہماری کمپنی آج سنز نے حال ہی میں سکردو میں معرفی ہسپتال کو تعمیر کیا ہے جوکہ ریکارڈ مختصر مدت میں مکمل ہوا ہے۔بلکہ تعمیراتی معیار عالمی معیار کے مطابق رکھا گیا ہے۔ اس کینسر ہسپتال کو بھی ریکارڈ مدت میں عالمی سٹیڈر کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔جس میں عالمی تعمیراتی معیار کو بھرپور خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2010-11میں BLTBکیساتھ ملکر آج سنز نے جوڈیشل کمپلیکس کو بھی بہت کم مدت میں تعمیر کیا تھا۔اب یہ پروجیکٹ بھی مل کر انشاء اللہ وقت سے پہلے مکمل کرینگے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*