تازہ ترین

شگر کے صحافی دیگر تمام اضلاع کے صحافیوں کی نسبت بہتر انداز میں اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

شگر(نامہ نگار) ڈی سی شگر ذاکر حسین اور اسسٹنٹ کمشنر شگر سیدموسی بخاری نے پریس کلب شگر کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر کے صحافی دیگر تمام اضلاع کے صحافیوں کی نسبت بہتر انداز میں اپنا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور انتظامیہ شگر کے صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انتظامیہ شگر کے صحافیوں ہر ممکن تعاون کرہے گی۔ شگر کی تعمیر وترقی میں میڈیاکا کردار کے حوالے ڈپٹی کمشنرآفس میں اہم اجلاس منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسی بخاری ،پریس کے صدر عابدشگری،جنرل سیکریٹر ی علی نقی شگری اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ جہاں پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی تنقید برائے تعمیر کو اپنا روش بنائیں تو معاشرے میں خامیوں کو دور کرنے میں انتظامیہ کو مدد ملے گی جبکہ ضلعی اداروں میں ہونے والی خرابیوں کی بھی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے معاشرے میں ہونے والی خوبیوں اور خرابیوں کو اجاگر کریں اور معاشرے میں موجود خرابیوں کے خاتمے کے لئے ہمارا دست بازو بنیں انہوں نے کہا شگر کے صحافیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ ہمارے اندر موجود کوتاہیوں کا بھی تدارک ہوسکیں۔اس سے پہلے شگر کے صحافیوں نے شگر میں صحافتی امور کی انجام دہی کیلئے درپیش مشکلات اور مسائل سے ڈپٹی کمشنر شگر کو آگاہ کیا۔ جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شگر میں صحافیوں کو درپیش مسائل کی تدارک اور شگر پریس کلب کیلئے مستقل عمارت کیلئے شگر انتظامیہ ہرممکن تعاؤن کرینگے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*