تازہ ترین

گلگت بلتستان کے حکمرانوں نے اسلام آباد میں ڈیرہ ڈال دیا، گلگت بلتستان مسائلستان بن گئی۔

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ہر سال سردیاں آتے ہی گلگت بلتستان کے عوامی نمائندے موسمی پرندوں کی طرح مسکن بدلتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حکومتی نظام تالا لگا کر اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان ہاوس اس وقت ایک کالونی کی شکل اختیار کرچُکی ہے جہاں حکمرانوں اور اُن کے مشیروں نے گلگت بلتستان ہاوس کے تمام کمروں کو بُک کیا ہوا ہے۔ کوکین کی بوتلیں ملنا معمول بن گئی ہے لیکن مقامی میڈیا سب کچھ نظر آنے کے باوجود آنکھین بند کی ہوئی ہے۔ دوسری طرف اس وقت گلگت بلتستان کا نظام مفلوج عوامی مسائل نظر انداز سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔عوام اعصاب شکن لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے گرداب میں پھنس گئے، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزراء سے وابستہ عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا۔ سرکاری دفاتر بند ہونے کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین دربدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور ہیں۔وزیراعلی گلگت بلتستان نے تمام وزراء اور ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے مجبوری کے علاوہ کوئی ممبر اسمبلی اور وزیر اسلام آباد میں نہ ٹھہرے بلکہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں۔ لیکن اُن احکامات پر کسی بھی وزیر یا مشیر پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*