تازہ ترین

ضلع شگر گلاب پور اور وزیر پور کے روڈ قلی غائب۔سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شگر(نامہ نگار)گلاب پور اور وزیر پور کے روڈ قلی پھر غائب۔برف باری کی صورت میں بھی کوئی بندوبست نہیں ہے بتایا جاتاہے کہ گلاب پور روڈ پر سب سے ذیادہ روڈ قلی موجود ہیں لیکن روڈ کی صورتحال بہتر ہونے کی بجائے دن بدن خراب ہورہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ میں سزا و جزا کوئی نظام موجود نہیں ہے جس کے باعث روڈ قلی بادشاہ بن کر من مانیوں میں مصروف ہیں اور ڈیوٹی چھوڑ کر کاروبار میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے ذیادہ روڈ قلی موجود ہیں لیکن روڈ کی صورتحال سب سے ذیادہ یہی روڈ خراب ہیں اور روڈ پر گاڑیاں چلانا انتہائی مشکل ہورہا ہے ڈرائیور یونین کے صدر غلام نبی کاکہنا ہے کہ سکردو سے شگر ہیڈ کوارٹر تک جگہ جگہ خطرناک موڑ پر مٹی بھی پہنچا دیا ہے تاکہ برف باری کی صورت میں اسے استعمال کیا جا سکے لیکن گلاب پور روڈ پر موجود موڑز پر مٹی پہنچانے کی بھی توفیق زمہ داران کو نہیں ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ محکمے کے زمہ دآران روڈ قلیوں کو ڈیوٹی دینے کا پابند بنائیں ورنہ ہم پھر روڈ بند کرکے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*