تازہ ترین

بوائز ہائی سکول تسر نے ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات میں شاندار رزلٹ حاصل کرلیا۔

شگر(نامہ نگار) بوائز ہائی سکول تسر نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ایلمنٹری بورڈ کے امتحانات میں شاندار رزلٹ حاصل کرلیا, جماعت ہشتم میں ڈسٹرکٹ ٹاپر کا اعزاز بھی سمیٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق بوائز ہائی سکول تسر نے محدود وسائل اور اساتذہ کی کمی جیسے سنگین مسائل کے باوجود ایک بار پھر اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔سالانہ امتحانات 2017 میں جماعت ہشتم کے 37 میں سے 34 طلباء نے کامیابی حاصل کر لی یوں کامیابی کا تناسب 90 فیصد رہا, اس کے علاوہ اسی کلاس کے بعض ہونہار طلباء نے شاندار نمبروں کے ساتھ امتحان پاس کرکے سکول کا نام روشن کرلیا۔رضوان حیدر ولد عابس حسین نے 1600 میں سے 1448 نمبرز حاصل کرکے شگر ضلعی سطح پر میدان مارلیا ساتھ ہی بلتستان بھر میں چوتھی پوزیشن کا سہرا بھی اپنے سر پر سجا لیا۔اس کے علاوہ اسی کلاس کے طالب علم رحمت علی اور حسن خان نے بھی امتیازی نمبروں کے ساتھ دوسرے طلباء پر سبقت حاصل کرلی. اس شاندار کامیابی پر سکول ایس ایم سی کے ممبران اور طلباء کے والدین نے سکول اساتذہ اورہیڈماسٹر صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے, والدین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی مسلسل اور انتھک محنت کی وجہ سے سکول کامیابی کی راہ پر گامزن ہے, انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ہیڈماسٹر وزیر شاہد حسین اور ان کی ٹیم آئندہ بھی طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے, اس حوالے سے سکول ہٰذا کے پرنسپل وزیر شاہد حسین نے بھی اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلباء خصوصاً اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی, انہوں نے سکول کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا.

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*