تازہ ترین

گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،وزیر اعلیٰ نے ایک اور تاریخی پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔

گلگت (سرکاری ذرائع ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ 2ارب42کروڑ کی خطیررقم سے جدید سہولیات سے آراستہ صوبے کا پہلا کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جارہاہے ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں کینسر ہسپتال کو مکمل کرکے فعال بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی جائے گی کہ ایک سال میں کینسر ہسپتال کی بلڈنگ کا کام مکمل کیا جائے جس کیلئے درکار وسائل حکومت فراہم کرے گی۔ گلگت بلتستان میں کینسر ہسپتال کی افادیت دیگر صوبوں سے زیادہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد محمدنواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے تحفہ دیا ہے۔ کینسر ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے علاج و معالجے کیلئے ملک کے دیگر صوبوں میں جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے غریب عوام کو بھاری اخراجات اٹھانے پڑتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کینسر ہسپتال کے افتتاح کے حوالے سے اٹامک انرجی سے آئے ہوئے اعلیٰ آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ کینسر ہسپتال کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل اور فعال کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا جامعہ نظام بنایا جائے۔ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں منصوبے کو فعال بنایا جائے تاکہ کینسر کے مریضوں کو ان کے دہلیز پرعلاج کے مواقع میسر کئے جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت میں تعمیر کئے جانے والا کینسر ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ، جدید طبی سہولیات سے آراستہ مثالی ہسپتال ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اٹامک انرجی سے آئے ہوئے آفیسران سے کہا کہ جدید مشینری کی خریداری کو بروقت یقینی بنانے کیلئے کاغذی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ کینسر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی رہائش کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹرز ہاسٹل اور پیرامیڈیس ہاسٹل قائم کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل اور مریضوں کو علاج و معالجے کی سہولت ان کے دہلیز پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کے بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت میں اصلاحات متعارف کرائے ہیں جس کی وجہ سے آج 500سے زائد ڈاکٹرز صوبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سابق حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے 2سال قبل صرف 50ڈاکٹرز موجود تھے ۔امراض قلب کے مریضوں کو بھی صوبے میں علاج و معالجے کے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارڈک ہسپتال تعمیر کیا جارہاہے جس کا ٹینڈر ایک مہینے میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ کینسر ہسپتال، کارڈک ہسپتال جیسے بڑے اداروں کے قیام سے جدید طبی سہولیات عوام کو ان کے صوبے میں میسر آئیں گے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*