تازہ ترین

نوجوان نسل اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کی سپورٹس کی سرگرمیوں میں شرکت علاقے کے اندر مثبت تعمیری سوچ کا مظہر ہے۔ ڈی سی ہنزہ

ہنزہ ( پ،ر) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے آج تائکوانڈو کلب ہنزہ کے زیر اہتمام بوائز ہائی سکول کریم آبادمیں منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس دوران حال ہی میں اسلام آباد میں قومی سطح پر سپورٹس کے مختلف ایونٹس میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تمغے حاصل کرنے والی نوجوان لڑکیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں نوجوان نسل اور خاص کر نوجوان لڑکیوں کی اس قسم کی سرگرمیوں میں شرکت علاقے کے اندر مثبت تعمیری سوچ کا مظہر قرار دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے منتظمین کو بھی قومی سطح پر کامیابیوں پر مبارک باد دی اور تمام شریک فنکاروں کو انعامات سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان جیسے ایونٹس کے مستقبل میں انعقاد کے لئے اپنی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*