ہنزہ( پ،ر) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ہنزہ اور پرنسپل ڈگری کالج کریم آباد کے ہمراہ گرلز ڈگری کالج، بوائز ہائی سکول علی آباد اور گرلز ماڈل ہائی سکول علی آباد کی عمارت کا الگ الگ جائزہ لیا۔ اس دوران طالبات کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے موقع پر متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین