تازہ ترین

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع پر ڈالروں کی بارش۔۔ وزیر اعلیٰ نے خوشخبری سُنا دی۔

گلگت (سرکاری ذرائع) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کےلئے 37ملین ڈالر کا گلاف پروجیکٹ منظور ہوا ہے اس منصوبے کے تحت گلیشئرز کی حفاظت اور کسی بھی قدرتی آفت سے قیمتی انسانی جانوں کے بچاﺅ کےلئے پیشگی وارننگ سسٹم نصب کیا جاسکے گا۔ گلاف پروجیکٹ کے تحت گلیشئرز کے پھٹنے سے انسانی و مالی نقصانات کو بچانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ یو این ڈی پی ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور محکمہ پلاننگ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو گلاف پروجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنانے کےلئے ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لے۔ اس سے قبل مفاد عامہ کے منصوبوں کےلئے مختص رقم کی من و عن استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات سے حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچ سکے۔ ماضی میں اس نوعیت کے میگا پروجیکٹ پر کبھی کام نہیں کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور گلیشئرز کے پگلنے کے عمل کو کم کرنے کےلئے عوام کی معیار زندگی کو بھی بہتر بنانا ضروری ہے جس کےلئے حکومت اقدامات کررہی ہے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع فراہم کئے جاسکے اور جنگلات کے کٹاﺅ کو روکا جاسکتے اسی حوالے سے گلگت میں ایل پی جی پروجیکٹ کا آغاز کیا جاچکا ہے اور درختوں کے تحفظ کےلئے ملازمین کو لکڑی کے بجائے مقررہ رقم ان کی تنخواہوں میں فراہم کرنے کےلئے کابینہ نے پالیسی کی منظوری دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یو این ڈی پی کے اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹر اور سیکریٹری پلاننگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی خطرات سے آگاہ کرنے کے جدید آلات نالوں میں نصب کئے جائیں۔ گلگت کے دریا کے کٹاﺅ کو کم کرنے کےلئے کاسکیٹنگ کے منصوبے کی سروے کرائی جاچکی ہے اس منصوبے کےلئے مختلف ڈونرز ایجنسیوں سے بات چیت کی جارہی ہے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*