تازہ ترین

استور میں غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون، ہزاروں روپے مالیت کے غیر میعاری اور زائدالمیعاد اشیاء برآمد۔

استور(سبخان سہیل)استور اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے عیدگاہ بازار میں غیر میعاری ایشاء اور زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت کرنے والے دوکانوں ، بیکریز اور بھٹایوں میں چھاپے لگا کر ہزاروں روپے مالیت کے غیر میعاری اور زیدالمیعاد اشیاء برآمد کئے ۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر زید احمد کے ہمراہ سٹی مجسٹریٹ کفایت حسین ، اور چیف آفیسر مونسپل کمیٹی شمس السلام ،بھی تھے۔ اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استور کے مختلف مارکیٹوں اور دوکانوں ، بیکریز اور خاص کر جہاں پر بھٹیاں ہیں ان پر چھاپے لگا رہے ہیں ۔ بازروں میں غیر میعاری پاپڑ اور دیگر چیزوں کے خلاف مکمل کریک ڈاون آج سے شروع کیا ہے پاپڑ اور سلنٹیز جو کہ لوکل تیار کی جاتی ہیں غیر میعاری کے ساتھ ساتھ زیدالمیاد ہونے کے باعث بچوں میں الرجیک جیسی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں ۔ پوری مارکیٹ سے ان چیزوں کا خاتمہ کرنا ہوگا ہم نے آج مختلف بیکرز اور بھٹیوں میں بھی چھاپا لگا ہے اور اسے قبل بھی دو بیکرزصفائی کے ناقص نظام کے باعث سیل کیا تھا آج بھی مختلف دوکانوں اور بیکرز سے ہزروں روپے مالیت کے غیر میعاری اور زائدالمیعاد اشیاء برآمد کر کے متعلقہ دوکاندروں کو سختی سے نوٹس جاری کیا ہے کہ اپنے دوکانوں میں غیر میعاری ایشاء ،اور زیداالمیعاد اشیاء رکھنے سے اجتناب کریں اگردوسری مرتب ان سے کوئی ایسی چیز برآمد ہوئی تو سیدھا جیل بیج دیاجائے گا۔ اس موقے پر مختلف ہوٹلوں اور نائی شاپس میں بھی چھاپا لگا کر صفائی کے ناقص انتظامات پر سختی سے نوٹس جاری کیا، جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر زید احمد کی اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر زید احمد نے استور میں غیرقانونی تجاوزت کو ہٹانے کے لیے جو اقدمات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور اسی طرح بازرا میں غیر میعاری اشیاء کی چیکنگ بھی ایک اچھا اقدام ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*