تازہ ترین

باب العلم کے ماننے والوں کا جینا مرنا حصول علم ہونا چاہیے۔

کھرمنگ(پ ر)امامیہ سٹوڈینس آرگنائزیشن بلتستان ڈویژنل کے صدر محمد سعید شگری نے کہا ہے کہ باب العلم کے ماننے والوں کا جینا مرنا حصول علم ہونا چاہیے۔علم انبیاء کی وراثت اور میراث ہے۔آئی ایس او کا نصب العین تعلیم کی فروغ کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ اور طلباء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ہی ذریعے ہم عالم اقوام میں بہتر پوزیشن اور اپنے شناخت برقرار رکھ سکتے ہیں ورنہ ہماری شناخت مشکل ہوجائے گا۔ بلتستان ڈویڑنل صدر اور جنرل سیکڑی نے ضلع  کھرمنگ کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انصار آل محمد یونٹ طولتی میں بردران سے ملاقات کی اور تعلیمی امور پے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے شہید سبط جعفر یونٹ کمنگو کا دورہ کرکے تعلیمی برادران کے ساتھ نشست کی اور آل کمنگو پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گرلز ہائی سکول حسن خان کا کہنا تھا کہ تعلیم و تربیت کے لیے آئی ایس او کا کردار مثالی ہے۔

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*