تازہ ترین

استور پیرا میڈیکل ایسو ایشن کا ایک اہم اجلاس، غریب ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کی کال۔

استور(سبخان سہیل)استور پیرا میڈیکل ایسو ایشن کا ایک اہم اجلاس ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف نےشرکت کی پیرا میڈیکل ایسو ایشن استور کے صدر اکبر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف پوری گلگت بلتستان میں بنیادی صحت کے لیے ریڈ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں شدید سردی ہو یا برف باری یہ لوگ اپنی ڈیوٹی کے لیے اپنی جانوں پر کھلتے ہوے لوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے خود کو موت کے منہ میں ڈالا کر کام کرتے ہیں .بدقسمتی سے پیرا میڈیکل اسٹاف کی سروس سڑیکچرمنظور ہوے چھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک ابتدای مرحلے میں اپ گریڈیشن اور پرموشن کا عمل مکمل نہیں ہوسکا .انھوں نے مزید کہا کی 2010 میں چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ہارڈ الاونس کے لیے واضع احکامات جاری کیا تھا جس کے بعد اب تک سات سالوں میں کوئی ہارڈ الاونس نہیں ملا ہے جوکہ ان غریب ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے نرسنگ اسٹاف کو جو بھرتی کرتے ہیں ان کو سیکل چار پر بھرتی کرتے ہیں جو کہ ان کے ساتھ مزاق ہے.ہمارے ٹیکنکل اسٹاف گزاشتہ 31 سالوں سے 8 سیکل پر کام کررہے ہیں ان کو اپ گریڈ کرنے کے بجاے ان کو اسی مایوسی کے ساتھ ریٹیر ہونا پڑھتا ہے جو کہ زیادتی ہے اس موقعے پر انھوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کولڈ الاونس کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے کو سرہاتے ہوے کہا کی وزیر اعلی نے غریب ملازمیں کے لیے پہلی مرتبہ ایک اچھا اقدام کیا ہے جس پر انھیں سلام پیش کرتے ہیں .ہمارے دیگر مطالبات کو لیکر ہم ایک عرصے سے شدید پریشان ہیں اگر حکومت وقت ہمارے غریب ملازمین کے ان مسائل کو فوری حل نہیں کرتی ہے تو پوری گلگت بلتستان پیرا میڈیکل ایسو ایشن کو ملکرہڑتال کی کال دی جاے گی اور مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہے گا اسے قبل کی ہمارے مطالبات کو فوری حل کریں اجلاس سے مرتضعی اور دیگر مقرین نے بھی خطاب کیا.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*