تازہ ترین

سیاسی ماحول گرم نون لیگ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ کے خلاف اسمبلی میں آج شام چار بجے تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو موجودہ صورتحال میں متحد رہنے اور صوبے میں حکومتی معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کریں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے حل کے لئے وزیراعظم کل کوئٹہ پہنچے تھے جہاں ان کے طلب کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین ملاقات کے لئے نہیں آئے تھے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*