تازہ ترین

کراچی میں عمائدین گلگت بلتستان پر مشتمل تمام جماعتوں, علاقوں اور مسلکوں کا متفقہ الائنس کا قیام. مولانا مرزا یوسف حسین الاینس کا سربراہ مقرر.

کراچی (پ،ر) حالیہ ٹیکس ایشو پر پریس کلب کراچی میں پرہجوم پریس کانفرنس .

1-اس پریس کانفرنس کا مقصد گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور جگہوں پہ دھرنا دیے بیٹھے ہوئے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
2-ہم اہالیان گلگت بلتستان مقیم کراچی ،عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٓپ فی الفور ان مطالبات اور کمیٹی کے سفارشات پر دستخط کریں
3-گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مسئلہ اور خواہش آئینی حقوق اور صوبائی سیٹ اپ کا ہے اس کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں ۔
4-سینیٹر سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کے سفارشات کو سامنے لایا جائے اور د دوبارہ ریفارمز کمیٹی بنائی جائے جس میں مقامی نمائندوں کو جگہ دی جائے ۔
جب تک گلگت بلتستان کو صوبائی سیٹ اپ نہیں ملتا وہاں پر فیڈرل حکومت اور صوبائی حکومت کی جانب سے عائد کردہ تمام ٹیکسس کے خاتمے کا اعلان اور نوٹیفیکیشن جاری کریں۔
5-ہم کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے باشندے علماء، طلباء، وکلااور سماجی شخصیات وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں نے وہاں پر جاری دھرنے کو کسی خاص مسلک اور علاقے سے جوڑنے کی کوشش کی اور محب وطن گلگت بلتستانیوں پررا کے ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائیں۔
6- سی پیک جسے گیم چینجر کہا جارہا ہے جس کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے اس میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے۔
7- ان تمام مسائل کے حل اور گلگت بلتستان کراچی میں مقیم افرادکے مسائل کے حل کیلئے ایک الائنس کا اعلان کرتے ہیں جس کانام گلگت بلتستان الائنس کراچی ہوگا اور اس میں تمام مسالک اور تمام علاقوں کے نمائندے ہوں گے اور ہم سب متفقہ طور پر اس الائنس کا سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین کو نامزد کرتے ہیں۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*