تازہ ترین

ٹیکس کے معاملے میں حکومت کو شکست پر بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی ریلی۔

سکردو( بیورو رپورٹ) انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مسلسل احتجاج اور دھرنوں کے بعد طویل مذاکرات اور مذاکرات میں تین نکاتی ایجنڈے پر حکومت ،عوامی ایکشن کمیٹی انجمن تاجران اور قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے درمیان متفق سمری پر وزیر اعظم ہاوس سے صرف ٹیکس معطلی کا نوٹفیکشن جاری کیا گیا۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی اور قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم پاکستان کو تحفطاتی خط بھی لکھا ہے لیکن عوام میں اس حوالے سے جوش اور جذبہ پایا جاتا ہے۔ آج انجمن تاجران سکردو کے صدر کا اسلام آباد سے واپسی پر بلتستان کے عوام نےبلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی کا انعقاد کرکے اس بات کو ثابت کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جو لوگ بکھری تسبیح کا دانہ سمجھ رہا تھا اُس قوم نے اپنے آپ کو مضبوط دیوار کی طرح پیش کر حکمرانوں کو پیغام دیا کہ اس قوم کی خاموشی کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے عہددے داران کا صرف ایک ٹیکس کی معطلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت نے نئے ایکٹ کے ذریعے تمام ٹیکسز کی خاتمے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ہم نے متفقہ طور پر حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے اور اگر حکومت نے اس سلسلے میں عوام کو دھوکہ دیا تو عوام جس طرح آج سخت سردی کے عالم میں جوش اور ولولے کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے بلکل اسی طرح عوام نے نکل آنا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*