تازہ ترین

بلتستان ایلیمنٹری بورڈ، پنجم اور ہشتم کے نتائج کااعلان ،گنجی کے طلباء کی شاندار کامیابی ، اساتذہ کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔

سکردو( پ،ر) بلتستان ایلیمنٹری بورڈ، پنجم اور ہشتم کے نتائج کااعلان ،گنجی کے طلباء کی شاندار کامیابی ، اساتذہ کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے کم ہے، یوتھ آف گنجی سکردو بلتستان بورڈ نے جماعت پنجم اور ہشتم کے سالانہ نتائج اعلان کاکیا۔جماعت پنجم میں کامیاب طلباء و طالبات کا تناسب 63فیصد جبکہ جماعت ہشتم میں کامیاب طلباء و طالبات کا تناسب 87 فیصد رہا۔ جماعت پنجم میں میں گنجی کے طلاب نے شاندار کامیابی حاصل کی اورچار طلباء پہلی دس پوزیشن میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ارم فاطمہ نے 86 فیصد لے کر چوتھی،نوشین بتول نے 84 فیصد ، شمع زہرا نے 83 فیصداور رضوان عباس نےر82.83 فیصد نمبر حاصل کرکے بالترتیب پانچویں،چھٹے اور آٹھویں پوزیشن حاصل کئے۔یقیناًیہ اساتذہ کی ان تھک محنتوں کا ہی نتیجہ ہے۔ اس موقع پرتمام طلباء اور اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

About TNN-ISB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*