تازہ ترین

عوام گھروں کو جاتے ہی پیپلزپارٹی نے بھی فیصلہ کرلیا۔

گلگت( ڈسٹرک رپورٹر) صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ نےتین نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں حکومت ہٹاو تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے محب وطن پاکستانیوں پرگزشتہ ستر سالوں سے بغیر کسی آئینی حقوق کے غیر قانونی ٹیکس بھی لاگو کیا جارہا ہے۔لہذا جب تک گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے حقوق نہیں دئیے جاتے اُس وقت تک گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی نافذ کر نا غیر قانونی ہے۔ اُنہوں نون لیگ کو حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے تین نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ ورنہ پیپلز پارٹی حکومت ہٹاو اور گلگت بلتستان کو صوبہ بناو تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔

یاد رہے ٹیکس ایڈاپٹشن ایکٹ کی منظوری امجد ایڈوکیٹ کی رضامندی سے ہوئی تھی جس کے خلاف آج وہ بھی سراپا احتجاج ہیں۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*