تازہ ترین

چین بھارتی فوج کے خلاف ایکشن میں آگئے۔ سخت تشویش کا اظہار۔

بیجنگ(آئی این پی)چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے لئے بھارتی سمندری مشقیں ناقابل قبول ہیں، بھارتی مشقیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بین الاقوامی سمندر میں چین کے راستے پر قبضہ کرنے کے بھارتی فوجی ڈرل بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور تنگ ذہن کی عکاس ہیں،بھارتی مشقوں کا مقصد محض چینی سمندری حرکات و سکنات کا مقابلہ کرنا ہے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق چین کے لئے بھارتی سمندری مشقیں ناقابل قبول ہیں۔ بھارتی مشقیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی سمندر میں اپنی بحری فوجی مشقوں کو ترتیب دینا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور تنگ ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔ بھارتی مشقوں کا مقصد محض چینی سمندری حرکات و سکنات کا مقابلہ کرنا ہے۔ کیونکہ چین اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے بین الاقوامی سمندر میں موجود ہے ۔ چینی بحریہ راستوں کی حفاظت اور نقل و حرکت کی نگرانی کرتی ہے۔ بھارت کی جانب سے ایسے اقدامات سے چین کے مستقبل کے اعمال متاثر نہیں ہو سکتے۔

About Muhamamd

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*