تازہ ترین

جی بی یوتھ الائنس نے کشمیر طرز کے سیٹ اپ کے مطالبہ کرتے ہوئے کسی بھی طرح کے صوبائی سیٹ اپ کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا جی بی یوتھ الائنس کراچی

کراچی (نیوز ڈیسک) سرتاج عزیز اور اسحاق ڈار کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے خصوصی صوبہ بنانے کی سفارش کی تھی ۔تاہم کمیٹی کے سفارشات کر یکسر طور پر رد کر دیا گیا۔وزیر اعظم شاھد خاقان کی سربراہی میں گلگت بلتستان آئینی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان نہ آئینی صوبہ بنے گا ،نہ ہی سینٹ اور قومی اسمبلی میں جگہ ملے گی۔ صرف اختیارات مل سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان یوتھ الائنس نے حالیہ فیصلے کو مستردکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں صوبہ نہیں کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔اگر ایک بار پھر ٹوپی ڈرامہ کیا گیا تو خاموش نہیں رہے گے۔ کراچی میں مقیم طلباء عوام گلگت بلتستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دھرتی ماں کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو سڑکوں پہ نکل آئیں گے.ہم امن پسند ہیں، حکومت ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کرے ورنہ بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔ . اب کسی بھی طرح کے لالی پاپ سے بہلنے والے نہیں ہیں.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*