تازہ ترین

فوج اور عدلیہ کے خلاف نواز شریف کے بیان پر زداری نے بھی خاموشی توڑ دی۔

اسلام آباد (مانیٹرینگ ڈیسک) اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی ہے اور ان کے پاس کسی کو بے نقاب کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے اور وہ اپنی ہی حکومت کے خلاف کیا سامنے لائیں گے۔اگر ایسا ہے تو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف کا عدلیہ اور فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اگر پردے کے پیچھے کارروائیاں نہیں رکیں تو وہ سب کچھ بتا دیں گے کہ گزشتہ 4 برسوں سے ملک میں کیا کچھ ہوتا رہا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About TNN-GB

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*