تازہ ترین

چلاس میں بجلی کی مسلسل بندش، ایکسئن واٹر اینڈ پاوردیامر نے چیف سیکرٹری کے احکامات کو پاوں تلے روند دیا اور چلاس شہر کیلئے بجلی کی فراہمی یقینی نہ بناسکے۔ رہنما پیپلز پارٹی کا دعویٰ۔

چلاس (عمر فاروق فاروقی) پیپلز پارٹی دیامر کے جزل سیکرٹری سید امان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایکسئن واٹر اینڈ پاوردیامر نے چیف سیکرٹری کے احکامات کو پاوں تلے روند دیا اور چلاس شہر کیلئے بجلی کی فراہمی یقینی نہ بناسکے۔انہوں نے کہا کہ ایکسئین دیامر نے چیف سیکرٹری کو مامو بنا دیا ہے اور چلاس بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو 15 دن میں ختم کرنے کا وعدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں گرمی زوروں پر ہے اور اوپر سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب سروں پر منڈلارہا ہے،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری محکمہ برقیات کے حکام کے خلاف کارروائی کرے ورنہ پیپلز پارٹی چلاس میں بجلی بحران کے خلاف تحریک چلائی گی۔

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*