تازہ ترین

غزل | حماقت یہ دوبارہ کر رہے ہیں | عقیل نواز

غزل

حماقت یہ دوبارہ کر رہے ہیں

محبت میں خسارہ کر رہے ہیں
اُسے بھولیں کہ پھر سے یاد کرلیں
ابھی تک استخارہ کر رہے ہیں
وہ لب سے کچھ نہیں کہتے ہیں لیکن
اشاروں میں اشارہ کر رہے ہیں
ذرا ٹہرو کہ اُن کے آشیاں کا
جلے دل سے نظارہ کر رہے ہیں
تیری یادوں کو سینے سے لگا کر

عقیل اب بھی گزارہ کررہے ہیں

About Himayat Khayal

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*