تازہ ترین

گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کیلئے اب تک کتنے لوگوں نے نام اندراج کیا لانگ مارچ کنونیئر نے بتادیا

سکردو(نامہ نگار) لانگ مارچ کنوینر خواجہ مدثر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے عوام نے مکمل تعاون کررہا ہے اب تک ہم نے 489 گاڑیوں کا اندراج کردیا ہے اور مزید اندراج کرنے کا سلسلہ جاری ہے بلتستان بھر سے گاڑیوں کا قافلہ گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کیلئے تیار سکردو انجمن تاجران کے افس میں جوق درجوق لوگ گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے کیلئے اپنا گاڑی کا نمبر اور نام اندراج کرنے کیلئے لوگ قطاروں میں کھڑا تھا اج دن بھر اور عوام پرجوش ہے گلگت کی طرف مارچ کرنے کیلئے اور انجمن تاجران مکمل تیاری کررہا ہے انشاء الله کامیابی ضرور مل جائے گا انہوں نے کہا متنازعہ علاقے میں غیر قانونی ٹیکس ہرگز برداشت نہیں کرینگے اور ہم اپنے خلاف ظلم پر آواز اٹھا رہے ہیں اور جب تک ہمارا مطالبہ حل نہیں ہوگا احتجاج جاری رکھا جائے گا انہوں کہا کہ پی ٹی ائی پیپلز پارٹی وحدت مسلمین اسلامی تحریک تمام کارکن اور مقامی قائدین اور بلتستان سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

About TNN-SKARDU

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*