تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی شگر کے صدر کاچو حیدرعلی خان اماچہ کی سربراہی میں پی پی شگر کی وفد نے ڈپٹی کمشنرشگر ذاکر حسین سے ملاقات۔

شگر(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی شگر کے صدر کاچو حیدرعلی خان اماچہ کی سربراہی میں پی پی شگر کی وفد نے ڈپٹی کمشنرشگر ذاکر حسین سے ملاقات کی۔ جس میں ذاکر حسین کو ڈپٹی کمشنر شگر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ،جبکہ انہیں شگر کی مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ شگر کی تعمیر وترقی کیلئے کی جانے والی کاموں میں تمام سیاسی اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر چلیں گے۔اور عوامی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔وفد نے ڈی سی شگر کو یقین دلایا کہ پی پی شگر کی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانے وای ہر بہتر اقدام کیلئے تعاؤن کیا جائے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی سی شگر ایک فرض شناس اور قابل آفیسر ہے ان کی قیادت میں ضلع شگر ایک مثالی ضلع بنے گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

About admin

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*